Maktaba Wahhabi

98 - 896
ٹھنڈے دل سے سوچیں۔ انبیاء علیہم السلام میں بھی اجتہادی اختلاف تھا اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں بھی اجتہادی اختلاف تھا اور ائمہ اربعہ میں بھی اجتہادی اختلاف تھا دیکھیں تم بڑوں میں بھی اجتہادی اختلاف ہے۔ اپنے گھر کی بات تو مان لیں۔ آپ کہتے ہیں بازاری جرابوں پر مسح جائز ہے۔ اورآپ کے شیخ الکل مجدد اعظم میاں نذیر حسین صاحب دہلوی اور غیرمقلد مولانا عبدالرحمان مبارک پوری کہتے ہیں کہ بازاری جرابوں پر مسح جائز نہیں۔ آپ کہتے ہیں کہ جوتی سمیت نماز پڑھنی جائز ہے۔ لیکن مولانا نذیر حسین دہلوی اور حافظ عبداللہ صاحب روپڑی کہتے ہیں کہ جوتی سمیت نماز پڑھنا درست نہیں۔ علماء دیوبند کا نظریہ تقلید اور تحقیق۔ علماء کاکام تحقیق ہے اور عوام کا کام تقلید ہے۔ تقلید کا یہ معنی ہے کہ دوسرے کی بات کو اپنے لیے رہنمائی کا ذریعہ بنائے اور اسی کی پیروی کرے۔ انکار حدیث ترک تقلید کا لازمی نتیجہ ہے۔ مرزا غلام احمد قادیانی، حافظ محمد اسلم جیراجپوری، عبداللہ چکڑالوی، سرسید احمد خان، نیاز فتح پوری، حکیم نور الدین بھیروی وغیرہ۔ میری تمام باتوں کاجواب دیں۔ میں نے چوتھے خط میں لکھا تھا ؎ ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا موضوع کے اندر رہ کر بات کیا کریں اِدھر اُدھر جانے کی ضرورت نہیں۔ اُمید واثق ہے۔ کہ آپ جواب ضرور دیں گے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ۔ محمد صالح طالب علم کاشانہ بدر محلہ بوہے والی کھوئی گرجا کھ
Flag Counter