Maktaba Wahhabi

788 - 896
اسی کا نتیجہ ہے کہ موجودہ سعودی حکومت سے پہلے عین حرم میں چار مصلے حنفی، شافعی، مالکی، حنبلی قائم تھے۔ کیاائمہ اربعہ اورصحابہ رضی اللہ عنھم نے بھی عین حرم میں چار مصلّے بنائے تھے۔ معلوم ہوا قصور امام مالک، شافعی، احمد، ابو حنیفہ کا نہیں ان کی تقلید کی بنا پر فرقے بنانے والوں کا ہے جنہوں نے ایک دین حق کو چار مذہب بنا کر دینِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم میں رخنے ڈال دئیے۔ وَلَنِعْمَ مَا قِيْل ؎ دین حق راچار مذ ہب سا ختند رخنہ در دین نبی انداختند کیا صرف سند یا فتہ عالم ہی کسی کو قرآنی آیات کا مطلب سمجھا سکتا ہے؟: آپ فرماتے ہیں میرے عزیز! اخیر میں آپ سے عرض ہے کہ جاہل آدمی کو قطعاً یہ حق نہیں کہ قرآنی آیات کی تفسیر کرتے پھریں یا آیات کا مطلب دوسروں کو سمجھائیں۔ جس کو قرآن کا ترجمہ نہ آتا ہو وہ خاک تفسیر کرے گا۔ حقیقتِ حال: یہ واقعی دُرست ہے کہ جاہل کو ان قرآنی آیات کی تفسیر یا مطلب سمجھانے کا حق نہیں جن سے وہ جاہل ہے۔ لیکن اگر کسی شخص کو بعض آیات کا مطلب معلوم ہو بعض کا معلوم نہ ہو تو جو اسے معلوم ہے اس کا مطلب بھی کسی کو سمجھا سکتا ہے یا نہیں۔ اگر آپ کہیں کہ جب تک تمام آیات کا مطلب معلوم نہ ہو کسی آیت کا مطلب بھی نہیں سمجھا سکتا تو کیا آپ کو تمام آیات کا مطلب معلوم ہے۔ علمائے دیوبند کو تمام آیات کا مطلب معلوم ہے۔ اگر نہیں اور یقیناً نہیں تو پھر آپ لوگوں کو بھی کوئی حق نہیں کہ لوگوں کو آیات کا مطلب سمجھاتے پھریں اور اگر حکم یہ ہے کہ(بَلِّغُوا عَنِّي وَلَوْ آيَةً)تو پھر ہر مسلمان کو جتنا معلوم ہو آگے پہنچانا اس پر فرض ہے۔ قاضی صاحب کا دوسروں کے لیے اندازِ تحقیر: آپ فرماتے ہیں:آپ اپنے استاد سے کھڑے کھڑے دریافت کریں کہ
Flag Counter