Maktaba Wahhabi

790 - 896
یدین کرنے کی روایات جو تواتر تک پہنچی ہوئی ہیں ان کے متعلق آپ نے کچھ نہیں فرمایا۔ یہی فرقہ پرستی کاتلخ ثمر ہے کہ آپ نےزیر تبصرہ کتاب”الاسلام اور مذہبی فرقے“ میں رفع الیدین کےثبوت کی بہت سی احادیث پڑھنے کے باوجود ان کاذکر ہی گول کردیاہے ع حفِظْتَ شَيئًا، وغابَتْ عنك أشياءُ آپ واضح طور پر فرمائیں کہ وہ احادیث ثابت ہی نہیں یا آپ کے نزدیک عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث سے منسوخ ہیں۔ پھر مزید اس موضوع پربات ہوگی۔ 2۔ آپ نے حدیث لکھ کر جو مطلب بیان کیاہے فرمائیے مندرجہ ذیل الفاظ کن لفظوں کا مطلب ہیں؟ قاضی صاحب کا ذہنی مفروضوں کو حدیث کا مطلب قراردینا: الف۔ ”ابن مسعودرضی اللہ عنہ نے صحابہ رضی اللہ عنھم کے مجمع میں یہ بات کہی“صحابہ رضی اللہ عنھم کا مجمع آپ نے کس لفظ سے نکالا ہے۔ ب۔ پھر آپ نے مطلب بیان کرتے ہوئے روایت کو ابن مسعودرضی اللہ عنہ کی قولی روایت بنادیاہے۔ حالانکہ نقل آپ نے فعلی روایت کی ہے اور مطلب قولی روایت کا بیان کیا ہے جو نقل نہیں کی۔ اگرچہ ثابت دونوں ہی نہیں۔ ج۔ پھر آپ فرماتے ہیں”کسی نے اس کی تردید نہیں کی“یہ کسی لفظ کا مطلب ہے یا صرف زور خطابت ہے؟روایت کے الفاظ میں تو نہ کسی کے تائید کرنے کا ذکر ہے نہ تردیدکرنے کا۔ 3۔ آپ نے رفع یدین چھوڑنے کی بہت سی روایات ہونے کے دعوے کے باوجود صرف ایک مرفوع روایت ذکر کی ہے معلوم ہوتا ہے باقی روایات پر آپ کو بھی اعتماد نہیں ورنہ آگے افعال صحابہ رضی اللہ عنہم ذکر نہ کرتے۔ اور حقیقت بھی یہی ہے کہ ترک رفع الیدین کی ایک روایت بھی ثابت نہیں۔ سب سے اچھی یہی روایت ہو سکتی
Flag Counter