Maktaba Wahhabi

883 - 896
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم تعارف از مولانا حافظ عبدالمنان صاحب نور پوری برادران اسلام!آپ جانتے ہیں مسلمانوں میں اختلاف کی خلیج آئے دن وسیع تر ہوتی جا رہی ہے جس سے کئی ایک سادہ لوح بے دلی کا شکار ہو جاتے ہیں اور ہمت وجراءت کے ساتھ اس اختلاف سے حقیقت کی تلاش کی بجائے یقین و ایمان سے ہی برگشتہ ہو بیٹھتے ہیں جب کہ مالی، اقتصادی اور سیاسی امور میں بے حد و حساب اختلاف کے باوجود وہ ان امور میں سے کسی چیز سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں حالانکہ اختلافی امور کو حل کرنے کا لائحہ عمل خود اللہ تعالیٰ نے بتادیا ہے: (فَإِن تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللّٰهِ وَالرَّسُولِ إِن كُنتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ۚ) (4؍59) ”پھر اگر جھگڑ پڑو کسی چیز میں تو اس کو لوٹاؤ طرف اللہ کے اور رسول کے اگر یقین رکھتے ہو اللہ پر اور قیامت کے دن پر۔ “ اہل انصاف و خرد کو اس اصول کی روشنی میں اختلاف کے مواقع میں صحیح نتیجہ تک پہنچنے میں کوئی دشواری پیش نہیں آتی وہ ہمیشہ ہر قول کو کتاب و سنت کی کسوٹی پر پرکھنے کے بعد اس پر صحیح اترنے والی بات کے قائل و عامل رہے ہیں اور اب بھی ان کا یہی طرہ امتیاز ہے اور یہی لوگ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے مستحق و مصداق ہیں: (فَبَشِّرْ عِبَادِ الَّذِينَ يَسْتَمِعُونَ الْقَوْلَ فَيَتَّبِعُونَ أَحْسَنَهُ ۚ أُولَـٰئِكَ الَّذِينَ
Flag Counter