Maktaba Wahhabi

608 - 896
4۔ رفع یدین سے منع کی حدیث میں اسکنوا فی الصلاۃ کے الفاظ ہیں اور اشارہ کے منع کی حدیث میں یہ الفاظ ندارد۔ مولانا صاحب ان دلائل سے معلوم ہوا کہ دو حدیثوں کو ایک بنا کر منع پر چسپاں کرنا حقیقت کے بالکل خلاف ہے۔ باقی رہا مولانا صاحب کا یہ لکھنا کہ تیسری رکعت وتروں میں بھی رفع الیدین نہیں کرنا چاہیے یا مولانا صاحب کا یہ لکھنا کہ یہ اسکنوا فی الصلاۃ کے منافی ہے۔ جواب: مولانا صاحب تیسری رکعت کے اندر وتروں میں رفع الیدین نہ کرنے کی کوئی صریح روایت موجود نہیں اس لیے یہ نہ سکون فی الصلاۃ کے منافی ہے اور نہ ہی ممنوع اور منسوخ۔ آخر کے اندر مولانا صاحب لکھتے ہیں۔ آخری بات نیچے لکھتے ہیں کہ آپ حضرت الامام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے مقلد ہیں اورمقلد کا مستند اس کے امام کا قول ہی ہوا کرتا ہے چنانچہ مسلم الثبوت ص 5پر لکھا ہے۔ (وأما المقلد فمستنده قول مجتهده لاظنه ولا ظنه) اس لیے مقلد ہونے کی حیثیت سے الخ۔ 1۔ اولاً مولانا صاحب یہ جو بحث چل رہی ہے اس سےیہ بات خارج ہے لہٰذا خروج عن البحث لازم آتا ہے۔ الخ 2۔ اس کے جواب میں صرف یہی کہتا ہوں کہ مولانا صاحب اس عبارت کو پوری پڑھیں آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ میں امام الاعظم امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے کس بات میں مقلد ہوں۔ نیز مولانا صاحب لکھتے ہیں کہ حنفی حضرات کے رفع الیدین کے سلسلہ میں متعدد قول ہیں۔ مولانا صاحب تفصیل کا موقعہ نہیں۔ خلاصہ کلام یہ کہ غیرمقلدین کے بھی
Flag Counter