Maktaba Wahhabi

639 - 896
تو جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فعل یاترک ناسخ نہیں تو کسی صحابی کا فعل یاترک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت شدہ عمل کے لیے کیونکر ناسخ ہوسکتا ہے؟جبکہ کسی صحابی کاقول بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت شدہ قول یا فعل کے لیے ناسخ نہیں ہوتا لہٰذا قاری صاحب کاان دو موقوف روایتوں سے نسخ رفع الیدین پر استدلال غلط ہے۔ دو موقوف روایتوں سے نسخ پر استدلال کا چوتھاجواب: سنت عمل کو کسی وقت یا موقع پر چھوڑدینےمیں کوئی مضائقہ نہیں ہوتابالخصوص جب اس کے فرض وواجب نہ ہونےکو واضح کرنا مقصود ہوتو ان دو موقوف روایتوں میں اس چیز کا احتمال بھی موجود ہے لہٰذا قاری صاحب کا ان سے نسخ پر استدلال نادرست ہے ورنہ وہ ان دو موقوف روایتوں میں مذکور ترک کے نسخ میں منحصر ہونے کی دلیل پیش فرمائیں۔ دو موقوف روایتوں سے نسخ پر استدلال کاپانچواں جواب: موقوف روایت میں کسی چیز کے نسخ کو قولاً بیان کیا گیا ہوتو بھی بسا اوقات اس چیز کے نسخ کو تسلیم نہیں کیا جاتا تو پھر موقوف فعلی کو جس چیز میں نسخ کی طرف ادنیٰ اشارہ تک بھی نہ ہو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت شدہ سنت کے لیے کیونکر ناسخ قراردیا جاسکتا ہے؟ لہٰذا قاری صاحب کا ان موقوف روایتوں کو ناسخ بناناخطا ہے بندہ کے تیسرے، چوتھے، اور پانچویں جواب میں بھی کچھ اُصولی باتیں آگئی ہیں۔ اگر اگرقاری صاحب نے حوالہ جات طلب کیےتو ان شاء اللہ العزیز کتب اُصول کے حوالے بھی دے دئیے جائیں گے۔ انہیں اس سلسلہ میں کسی قسم کی فکرنہ ہونی چاہیے چنانچہ ایک دفعہ وہ ہمارے شرعی دلائل کی تعدادکےسلسلہ میں تنقیح الاصول کا حوالہ دینے پر ملاحظہ فرماچکے ہیں۔ دو موقوف روایتوں سے نسخ پر استدلال کا چھٹا جواب: ان دو موقوف روایتوں میں مذکورہ ترک کو ان دو صحابیوں کے رفع الیدین کو
Flag Counter