Maktaba Wahhabi

888 - 896
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم سبب تحریر قرآن مجید کی سورتوں میں سے سورۃ فاتحہ کو یہ خصوصیت حاصل ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قرآن مجید کی سب سے بڑی سورۃ قراردیا ہے دیکھئے صحیح بخاری ص749 ج2) اسی حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سبع مثانی اور قرآن عظیم بھی قراردیا ہے۔ صحیح مسلم میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ایک حدیث قدسی میں اس کا نام”صلاوۃ“(نماز)رکھا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میں نے”صلاۃ“کو اپنے اور اپنے بندے کے درمیان نصف نصف تقسیم کر لیا ہے اس کے بعد ساری نماز کی بجائے صرف سورۃ فاتحہ کی تقسیم کی تفصیل بیان کی گئی ہے کہ بندہ جب (الْحَمْدُ للّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ) کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں”میرے بندے نے میری حمد کی“پوری حدیث صحیح مسلم ص170ج1 میں ملاحظہ فرمائیں۔ اس کے علاوہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نماز کا ایک ایسا رکن قراردیا ہے جس کے بغیر کوئی نماز ہوتی ہی نہیں صحیح بخاری اور حدیث کی تقریباً تمام کتابوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان موجود ہے کہ: (لاَ صَلاَةَ لِمَنْ لَمْ يَقْرَأْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ) امام بخاری نے جزء القراء میں فرمایا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے تواتر کے ساتھ یہ حدیث آئی ہے کہ: ”جوشخص سورۃ فاتحہ نہ پڑھے اس کی نماز نہیں۔ “
Flag Counter