Maktaba Wahhabi

357 - 896
پڑھنے سے بشرط ثبوت بیس رکعات کا حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی سنت ہونا لازم نہیں آتا ہاں ایک اثر میں یہ لفظ آئے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اکیس رکعات پرجمع کیا اور ایک دوسرے اثر میں یہ لفظ بھی آئے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کو بیس رکعات پڑھانے کا حکم دیا مگر ان دونوں میں کلام ہے جو پہلے گزر چکا ہے البتہ اکیس رکعات والے اثر پر آئندہ بھی کلام ہوگا ان شاء اللہ تعالیٰ تو بیس رکعات کو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی سنت قراردینا نادرست ہے کیونکہ نہ تو بیس پر انہوں نے مواظبت فرمائی بلکہ ایک دفعہ بھی بیس پڑھنا ان سے ثابت نہیں اور نہ ہی بیس پڑھنے کا انہوں نے کسی کو حکم دیا البتہ گیارہ رکعت ان کی سنت ہے کیونکہ گیارہ پڑھانے کا انہوں نے حکم دیا تھا نیز گیارہ اور تیرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی سنت ہے فَعَلَيْكُمْ بِسُنَّتِي وَسُنَّةِ الْخُلَفَاءِ الرَّاشِدِينَ پھر عہد فاروقی میں لوگ گیارہ اور تیرہ پڑھتے بھی رہے۔ 7۔ وسابعاً:صاحب رسالہ کا بیان ہے: ”زیرِغور آثار کے چند طریقے صحیح لذاتہ ہیں پھر کثرت طرق کی تائید نے ان کی صحت میں کئی گناہ اضافہ کردیا ہے“۔ الخ(ص 5) ان آثار کے جونسے طریقے صحیح لذاتہ ہیں ان کی نشاندہی فرمادی جائے تاکہ دیکھا جاسکے آیا وہ صحیح بھی ہیں یا غیر صحیح رہے طرق کثیرہ تو ان کا حال پہلے بیان کیا جاچکا ہے۔ 4۔ ایک لطیف اشارے کی حقیقت صاحب رسالہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے لوگوں کوقیام رمضان میں ایک امام کی اقتدا پر جمع کرنے کا واقعہ نقل فرماتے ہیں جس میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا قول : (نِعْمَتِ الْبِدْعَةُ هٰذِهٖ)(یہ اچھی(بدعت)نئی چیز ہے) بھی موجود ہے بعدہ لکھتے ہیں: واضح رہے کہ محدثین کے نزدیک یہ بدعت کا لفظ تین باتوں پر مشتمل ہے: 1۔ ایک قاری کی اقتدا میں اجتماع۔
Flag Counter