Maktaba Wahhabi

747 - 896
رفع الیدین کو سنت کہتے ہیں اور بعض مقلدین حنفیہ اس کے سنت ہونے کے منکر ہیں(جیسا کہ حنفی بزرگوں کے مذکورہ پانچ اقوال سے واضح ہے) اب سوال یہ ہے کہ سنت کا منکر بھی لعنتی ہوتاہے اور غیر سنت کو سنت کہنے والا بھی لعنتی ہوتا ہے اس لیے بتایا جائے الخ، نیز ائمہ مجتہدین میں سے کئی ایک ائمہ رکوع والے رفع الیدین کو سنت کہتے ہیں اور حضرت الامام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ اور ان کے ہمنوا اس کے سنت ہونے کے منکرہیں تو اب سوال یہ ہے کہ سنت کا منکر بھی لعنتی ہوتاہے اور غیر سنت کو سنت کہنے والا بھی لعنتی ہوتا ہے اسی لیے بتایا جائے الخ یہ دونوں باتیں ہم نے لفظ بلفظ قاری صاحب کی ہی زبان میں دُہرائی ہیں صرف غیر مقلدین کی جگہ مقلدین اور ائمہ مجتہدین اورسجدے والے رفع الیدین کی جگہ رکوع والے رفع الیدین کو استعمال کیا ہے۔ اس سے آپ بخوبی اندازہ لگاسکتے ہیں کہ قاری صاحب کا یہ لعنتی گرسوال صرف غیر مقلدین کےساتھ مخصوص ہے نہ ہی سجدہ والے رفع الیدین کے ساتھ بلکہ یہ تو تمام مقلدین پوری اُمت مسلمہ کو ہر سنت وغیر سنت والے اختلاف کے مقام پر اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے اور اُمت کے ہر فرد کو لعنتی بنارہا ہے۔ پھر مقلدین اور ائمہ مجتہدین کے فرض اور غیر فرض والے اختلافات میں تو صورتحال اور بھی سنگین ہوجائے گی۔ دوسروں کو نرے تعصب اور کم عقلی سے مطعون کرنے والو غور کروکہیں آپ کے اس لعنتی گرسوال میں بھی نرا تعصب اور کم عقلی ہی کارفرما نہ ہو؟اللہ تعالیٰ سے ڈرو۔ قاری صاحب کی ذمہ داری اور خلاصہ کلام: آپ ملاحظہ فرما چکے ہیں کہ قاری صاحب نے اپنے دعویٰ ”منسوخیت رفع الیدین“ پر بزعم خودجو دلائل پیش کیے، ان میں سے کسی ایک دلیل سے بھی منسوخیت رفع الیدین ثابت نہیں ہوتی نیز آپ ملاحظہ فرما چکے ہیں کہ منسوخیت رفع الیدین کے حضرت الامام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا قول و مذہب ہونے کو بھی قاری صاحب ثابت نہیں فرما
Flag Counter