Maktaba Wahhabi

775 - 896
اور اس کا انکار کفر ہے“ مسواک کے سنت ہونے سے انکار کو علامہ کشمیری اس لیے کفر کہہ رہے ہیں کہ وہ سنت متواترہ کا انکار ہے۔ تو جو لوگ رفع الیدین کے سنت ہونے کے منکر ہیں سنت ِ متواترہ کےمنکر ہونے کی حیثیت سے ہمارا اور ان کااختلاف فروع دین میں اختلاف ہوا یا اُصول دین میں؟ قراءت فاتحہ: ب۔ ”قراءت خلف الامام کرویانہ کرو“۔ اگر بات صرف اتنی ہوتی تو شاید آپ کی مثال آپ کے مؤقف کے مطابق درست ہوتی۔ مگر جب اختلاف یہاں تک پہنچ جائے کہ ایک فریق یہ کہنے لگے کہ سورۃ فاتحہ نہ امام پر فرض ہے نہ مقتدی، پر نہ منفرد پر۔ قرآن کی کوئی آیت، پڑھ لونماز ہوجائےگی اور دوسرے فریق کو یہ اصرارہوکہ رسول اللہ ﷺکی حدیث کے مطابق سورۃ فاتحہ کے بغیر نمازنہیں ہوتی۔ بتائیے کیاصحابؓہ میں یہ اختلاف تھا کہ کچھ صحابؓہ امام، منفرد، مقتدی کسی پر بھی فاتحہ فرض نہیں سمجھتے تھے اور کچھ اس کے بغیر نماز نہ ہونے کے قائل تھے، تو پھر یہ اختلاف آپ کے مطابق کفرو اسلام کااختلاف ہوا۔ کیا صحابہ رضی اللہ عنھم میں مردوں کے سننے پر اختلاف تھا: ج۔ مردوں کے سننے نہ سننے کے متعلق صحابہ کرام رضی اللہ عنھم میں کسی خاص موقعہ کے متعلق ہو سکتا ہے اختلاف ہو مگر یہ بات کہ مردہ ہر آنے والے کی ہر بات سنتا ہے اس میں بھی صحابہ رضی اللہ عنھم کا اختلاف تھا، یہ غلط اور بے دلیل ہے تو جو لوگ مردوں کے ہر بات کو سننے کے قائل ہیں ان سے ہمارا اختلاف تو فروع دین میں اختلاف نہ رہا۔ معراج میں اللہ تعالیٰ کو دیکھنے پر اختلاف: و۔ معراج کی رات رسول اللہ ﷺکے اللہ تعالیٰ کو نہ دیکھنے یا دل کے ساتھ دیکھنے کے متعلق تو صحابہ ؓمیں اختلاف ہو سکتا ہے مگر کیا صحابہ رضی اللہ عنھم میں یہ بھی اختلاف تھا
Flag Counter