Maktaba Wahhabi

797 - 896
Type equation here.Type equation here. وہ بھی آمین کہتے۔ بلکہ حافظ ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ نے تو اعلام الموقعین میں سنت محکمہ صحیحہ کو ردکرنے کی مثالیں بیان کرتے ہوئے انسٹھویں مثال یہی بیان کی کہ کچھ لوگوں نے آمین بالجہر کی سنت محکمہ صحیحہ کو ردکردیا ہے پھر پوری تفصیل سے مسئلہ بیان کیاہے اورآمین بالجہر کےمنکروں کو سنت محکمہ صحیحہ کو رد کرنے والےقراردیا ہے۔ دیکھئے اعلام الموقعین ج2 ص4، 5، طبع ہند۔ خدا نہ کرے آپ نے ابن قیم رحمۃ اللہ پر بھی بہتان ہی نہ باندھا ہو۔ سجدہ میں جاتے وقت پہلے ہاتھ رکھے جائیں یاگھٹنے: آپ فرماتے ہیں: سجدہ میں جاتے وقت ہاتھ پہلے زمین پر نہ لگائیں بلکہ پہلے گھٹنے لگائیں اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں جو آیا ہے کہ ہاتھ پہلے لگاؤتو امام ترمذی نے اس کو ضعیف کہا ہے۔ امام بخاری نے لکھا ہے اس کی سند متصل نہیں۔ ابن قیؒم نے لکھا ہے کہ ابوہؓریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں قلب ہے۔ حقیقت ِحال ترمذی نے پوری سند کے ساتھ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی جو حدیث نقل کی ہے اسے بالکل ضعیف نہیں کہا۔ صرف عبداللہ بن سعید مقبری کے طریق کا حوالہ دے کر اس کے راوی عبداللہ بن سعید کو ضعیف قراردیا ہے۔ ضعیف روایت کو اس پوری سند کے ساتھ امام صاحب نے نقل ہی نہیں کیا۔ اب آپ کی ذمہ داری ہے کہ دکھائیں کہ ترمذی نے اس حدیث کو کہاں ضعیف لکھا ہے جسے انہوں نے پوری سند کے ساتھ ابوالزناد عن الاعرج عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ کے طریق سے روایت فرمایا ہے۔ اور آپ نے جو فرمایا ہے کہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ اس کی سند متصل نہیں اس کا حوالہ بھی آپ کے ذمہ ہے کہ امام بخاری رحمۃاللہ علیہ کے لفظ باحوالہ نقل فرمائیں تاکہ دیکھا جائے کہ ان الفاظ کایہی ترجمہ ہے کہ اس کی سند متصل نہیں؟
Flag Counter