واستدلوا بظواهر الأحاديث على مقتضى مشربهم وسموا الحنفية الأصحاب الرأي على ظن أنهم ما يعملون بالحديث، بل ولا يعلمون الرواية والتحديث .......الي قوله....... فأحببت أن أذكر أدلتهم وأبين مسائلهم وأدفع عنهم مخالفتهم لئلا يتوهم العوام الذين ليس لهم معرفة بالادلة الفقهية أن المسائل الحنفية تخالف الدلائل الحنيفية) (مرقاة ص، 3، ج اطبع الامداد يه)
”تصنیف کاایک باعث یہ بھی ہے کہ اکثر شارحین اپنے مطلب میں شافعی تھے اور انہوں نے کتاب سے متعلقہ مسائل کو اپنے مذہب کے طریق پر ذکر کیا اور احادیث کے ظواہر سے اپنے مسلک کے مفہوم پر استدلال کیا اور حنفیہ کا نام اہل رائے رکھا اس گمان پر کہ یہ لوگ حدیث پر عمل نہیں کرتے بلکہ روایت اور حدیث بیان کرنے کاانہیں علم ہی نہیں۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ الی قولہ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تو میں نے پسند کیا کہ میں ان کے دلائل ذکر کروں، ان کے مسائل واضح کروں اورلوگوں کی مخالفت ان سے دور کروں تاکہ عوام جنھیں اولہ فقہیہ کی معرفت نہیں اس وہم میں نہ پڑ جائیں کہ حنفیہ کے مسائل ملت حنیفی کے دلائل کے خلاف ہیں۔ “
فرمائیے جب کتب حدیث کی شروح میں نیت ہی حنفی مسائل کی ہرطرح وکالت اور ان کا دفاع ہو۔ وہاں حدیث کی جتنی لمبی چوڑی شروح بھی لکھی جائیں ان کامقصد خدمت حدیث ہوگا یا خدمت حنفیت؟اور عجیب بات یہ ہے کہ اپنے سوا سب لوگوں کو یہ حضرات شوافع قراردیتے ہیں خواہ وہ ائمہ اہل حدیث میں سے کسی سلسلہ تلمذسے تعلق رکھتے ہوں۔
4۔ کتب حدیث کی طباعت:
حدیث کی متداول اور عام ملنے والی کتابوں میں حنفیت کی تائید کا مواد
|