Maktaba Wahhabi

306 - 896
نہایت کم ہونے کی وجہ سے حدیث کے ان مجموعوں کی اشاعت وطباعت کی ضرورت محسوس کی گئی جن میں ان حضرات کے خیال کے مطابق حنفیت کی تائید کے لیے مواد موجود ہے چنانچہ مولانا انور شاہ کی سوانح عمری میں لکھا ہے: ”مسند عبدالرزاق اور مصنف ابن ابی شیبہ کی احادیث حنفیہ کے لیے خاص طور پرمفید ہیں۔ ہردوکتب کی اشاعت کی خصوصی تمنا فرماتے۔ اب دونوں کتابیں مجلس علمی کی کوششوں سے طبع ہوگئیں۔ “(نقش دوام ص 178) اللہ کی شان دیکھئے جس ابن ابی شیبہ نے اپنی”مصنف“ میں ایک مستقل کتاب”الرد علي ابي حنيفة“کے نام سے لکھی اور دلائل کےساتھ ان کی رائے کا احادیث کے خلاف ہوناواضح فرمایا۔ ابوحنیفہ کے مقلدین اپنے امام کے لیے دلائل کی دریوزہ گری کے لیے اسی ابن ابی شیبہ کی کتاب کی طباعت کی تمنا کرتے ہیں۔ بہرحال یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے حفاظت حدیث کے اہتمام کی ایک عجیب صورت تھی کہ اس نےایسے ہاتھوں سے یہ کام انجام دلایا جن کواپنی ضرورت کی کچھ چیزیں نظر نہ آتیں تو وہ ان مجموعوں کاوجود بھی بمشکل برداشت کرتے۔ تنبیہ مصنف ابن ابی شیبہ مکمل طبع نہیں ہوئی تھی صرف چند اجزاء طبع ہوئے تھے چند اجزاء طبع کرنے کے بعد طباعت روک دینے کی وجہ بھی یہ معلوم ہوتی ہے کہ بعد کے اجزاء میں کوئی خاص بات تھی جو چھاپنے والوں کو ظاہر کرنی گوارا نہ ہوسکی۔ اب ہندوستان میں جماعت اہلحدیث کے مولانا مختاراحمد اور ان کے ساتھیوں کی محنت سے مکمل کتاب چھپ چکی ہے۔ والحمدللہ۔ بعض کتاب احادیث اس لیے طبع کی گئیں کہ ان کے ساتھ ان کا ردبھی شامل کردیا جائے تاکہ حنفیت کو پہنچنے والا ضررکم ہوسکے مثلاً سنن بیہقی کے ذیل میں الجوہر
Flag Counter