Maktaba Wahhabi

492 - 896
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ضميمه اس تبصرہ کا کچھ حصہ مؤلف رسالہ(بیس رکعت تراویح کا شرعی ثبوت) کے پاس بھیجا گیا تو انہوں نے جناب حافظ محمد عارف صاحب مدرس جامعہ عربیہ جی۔ ٹی۔ روڈ گوجرانوالہ سے ایک تحریر لکھوا کر مجھے بھیجی جس کو من وعن پہلے نقل کیا جاچکاہے اور اس کا عکس بھی دیا جارہا ہے اصل تحریر ہمارے پاس محفوظ پڑی ہے اس تحریر میں انہوں نےتین چیزوں کی طرف توجہ دلائی تھی جن میں سے ایک چیز کے متعلق تو اپنی تحقیق لکھ کرتبصرہ کے باقی حصہ کے ساتھ ان کو بھیج دی گئی اور دو چیزوں کے متعلق وعدہ کرلیا گیا کہ ان کی بھی تحقیق کی جائے گی ان شاء اللہ تعالیٰ۔ اب کے جب بعض دوستوں نے اس تبصرہ کو طبع ونشر کرنے کا پروگرام بنایا تو ہمارے محترم ساتھی حافظ عبدالسلام بھٹوی صاحب حفظہ اللہ نے توجہ مبذول کروائی کہ ان دوچیزوں کی تحقیق والا وعدہ بھی پورا ہونا چاہیے مگر جو کتابیں درکار تھیں وہ ادھر موجود نہ تھیں اس کےلیے کوشش شروع کردی گئی پتہ چلا کہ وہ کتابیں ادارہ علوم اثریہ فیصل آباد میں موجود ہیں چنانچہ وہاں سے مطلوبہ صفحات کی نقول کو حاصل کیا اس سلسلہ میں ہمارے محترم ساتھی مولانا ارشاد الحق صاحب اثری حفظہ اللہ نے ہرطرح تعاون فرمایا جس پر ہم ان کے انتہائی شگر گزار ہیں۔ 1۔ پہلی چیز: صاحب رسالہ نے محولہ بالا تحریر میں ابن فنجویہ دینوری کی ثقاہت کو علامہ ذھبی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب العبر سے نقل فرمایا اس پر میری طرف سے یہ وعدہ کیا گیا”ابن
Flag Counter