Maktaba Wahhabi

491 - 896
کے ثبوت میں کوئی ایک صحیح السند روایت یاکئی ایک صحیح الاسانید روایات پیش فرمائی ہوں اس تھوڑے سے اختلاف کے ساتھ بندہ حضرت مولانا موصوف کے پیش فرمودہ تعارف وتبصرہ کی پرزور تائید کرتا ہے نیز حضرت المؤلف کی توجہ اغلاط کتابت کی طرف مبذول کراتا ہے مثلاً ایک مقام پر حافظ سخاوی کو حافظ سخاوت، ایک جگہ مرجوح کو مرجوع اور شعر (سَتُبْدِي لَكَ الأيَّامُ الخ) میں مَنْ تُـزَوِّدِ کو لَمْ تُـزَوِّدِ لکھا گیا ہے امید ہے موقع ملنے پر اس قسم کی اغلاط کی بھی تصحیح واصلاح فرمالی جائے گی ان شاء اللہ تعالیٰ۔ فقیر نے اپنی ساری تحریر میں پوری کوشش کی ہے کہ حضرت المؤلف کے ممدوح انداز تحریر سے ہٹا ہوا کوئی ایک جملہ بھی استعمال نہ کیاجائے تاہم میری تحریر سے کوئی ایک کلمہ بھی اگر مصنف صاحب کی طبع پر ناگوار گزرے تو بندہ اس کے لیے صاحب رسالہ کی خدمت میں معذرت پیش کرتا ہوا دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو حق سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق مرحمت فرمائے آمین یارب العالمین! ابن عبدالحق بقلمہ سرفراز کالونی۔ جی۔ ٹی روڈ گوجرانوالہ 4صفر 1399؁ھ
Flag Counter