Maktaba Wahhabi

767 - 896
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پیش لفظ ماہ اگست 84ءکی بات ہے میں نے جناب بشیر احمد مسلم صاحب کی کتاب”الاسلام اور مذہبی فرقے“جامع مسجد مدینہ سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ کے خطیب جناب قاضی حمید اللہ صاحب کے مطالعہ کے لیے دی اور گزارش کی کہ اس کتاب کا مطالعہ کرنے کے بعد اس کتاب میں اُٹھائے گئے سوالات کا قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیجیے تاکہ افہام و تفہیم سے اختلافی مسائل جو اہل حدیث علماء اور دیوبندی علماء میں پائے جاتے ہیں کا حل تلاش کیا جائے جس کے جواب میں انھوں نے مجھے اوٹ پٹانگ قسم کا تحریری جواب دیا جس کا جواب جامع مسجد طیبہ کے خطیب جناب حافظ عبدالسلام صاحب نے تفصیلی طور پر دیا جو میں نے دستی طور پر قاضی حمید اللہ صاحب کو دینا چاہا جو انھوں نے لینے سے انکار کردیا۔ مجبوراً بذریعہ ڈاک اسے رجسٹری بنام قاضی حمید اللہ صاحب کیا گیا جس کے جواب میں انھوں نے ایک مختصر رقعہ بھیجا اس کا جواب ڈاک کے ذریعے بھیج دیا گیا۔ مگر اس کے بعد قاضی صاحب نے خاموشی اختیار کر لی۔ اب قاضی صاحب کی تحریر اور اس کا جواب اور قاضی صاحب کی دوسری تحریر اور اس کا جواب شائع کیا جا رہا ہے۔ قاضی صاحب اگر جواب دے سکتے ہوں تو بڑے شوق سے اب بھی تحریر کر سکتے ہیں۔ خالد ابراہیم طالب علم ایم اے اسلامیات وحدت کالونی، گوجرانوالہ
Flag Counter