جواب از مفتی محمد عیسیٰ صاحب نصرۃ العلوم گوجرانوالہ
صاحب ہدایہ نے یہ عبارت صرف قراءت کے بارے لکھی ہے جو سورۃ فاتحہ کے بعد پڑھی جاتی ہے۔ اس عبارت کا موضوع اور عنوان ص115میں یوں ذکرکیا ہے۔ فصل فی القراءۃ۔ اس سے پہلے ص104 میں ہے:
(ثم يقرأ فاتحة الكتاب وسورَةً مَعَها أو ثلاث آيات من أي سورة شاء)
”یعنی سورۃ فاتحہ پڑھے اور اس کے ساتھ ایک پوری سورۃ یا تین آیات پڑھے۔ “
سائل عبارت کا مفہوم نہیں سمجھا۔ البتہ(فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْآنِ)اور غیر فاتحہ سب کو شامل ہے۔ اس کی پوری تفصیل حضرت مولانا مفتی عبدالشکور نے لکھ دی ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
محمد عیسیٰ عفی عنہ
مہر نصرۃ العلوم گوجرانوانوالہ
مدرسہ نصرۃ العلوم 13؍ذیقعدہ1405ھ
|