Maktaba Wahhabi

542 - 896
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم خلاصہ نماز میں ہاتھ اُٹھانے کی حد تکبیر تحریمہ کہتے وقت، رکوع جاتے وقت، رکوع سے سر اُٹھاتے وقت اور دو رکعتوں سے اُٹھ کر کندھوں اور کانوں تک ہاتھ اُٹھانا دونوں طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث سے ثابت ہے۔ حدیث نمبر1: عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ نے نماز میں تکبیر شروع کی تو آپ نے ہاتھ اُٹھائے جب تکبیر کہی حتیٰ کہ آپ ان دونوں کو اپنے کندھوں کے برابر کرتے اور جب آپ رکوع کے لیے تکبیر کہتے تو اسی طرح کرتے اور جب سمع اللہ لمن حمدہ کہتے تو اسی طرح کرتے اور ربنا ولک الحمد کہتے اور یہ کام (رفع یدین) نہ کرتے۔ جس وقت سجدہ کرتے اور نہ ہی جس وقت سجدہ سے سر اُٹھاتے۔ (صحیح بخاری جلد اول ص102باب الی این یرفع یدیہ۔ صحیح مسلم ج1 ص168) حدیث نمبر2:مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب تکبیر کہتے تھے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو اُٹھاتے تھے حتیٰ کہ ان دونوں کو اپنے کانوں کے برابر لے جاتے اور جب رکوع کرتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو اُٹھاتے حتیٰ کہ ان کو اپنے کانوں کے برابر لے جاتے اور جب رکوع سے سر اُٹھاتے پس سمع اللہ لمن حمدہ کہتے تو بھی اس کی مثل کرتے۔ (صحیح مسلم ج1ص168) نوٹ نمبر1: بخاری شریف میں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ اورابو داؤد، ترمذی،
Flag Counter