Maktaba Wahhabi

832 - 896
فرض ہے”(وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ) سے نماز میں کپڑوں کی طہارت فرض ہے“(وَقُومُوا للّٰهِ قَانِتِينَ) سےقیام فرض ہے اسی طرح(صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا) کی رو سے نماز میں تشہد اور درود دونوں فرض ہیں۔ نقل میں احتیاط کا فقدان: قاری صاحب نے درود شریف اصل کتابوں میں مذکور ہونے کے باوجود نقل کرتے ہوئے حذف کردیا اور الفاظ حدیث جن کا بعینہ نقل کرنا ضروری تھا نقل کرتے ہوئے بدل دئیے۔ میں نے”ایک دین اور چار مذہب“ میں اس بےاحتیاطی اور علمی امانت ودیانت سے انحراف کی طرف توجہ دلائی۔ قاضی صاحب نے بجائےاس کے کہ اپنی اصلاح کرتے، اظہارالمرام میں یہ کام کیا ہے کہ وہ حوالے جو انہوں نے غلط دئیے تھے اور میں نے ان پر گرفت کی تھی کہ آپ کے نقل کردہ یہ الفاظ کسی کتاب میں موجودنہیں۔ قاضی صاحب نےاپنے وہ الفاظ جن پر میں نےگرفت کی تھی بدل کرنئے الفاظ بنا کر کہاہے کہ میں نے تو یہ الفاظ لکھے تھے اور یہ فلاں کتاب میں فلاں صفحہ پر موجود ہیں۔ نسائی کا حوالہ: مثلاًمیں نے قاضی صاحب کے ان الفاظ پر گرفت کی تھی: ” جن روایات میں رفع یدین کا حکم آیاہے ان میں سے بعض کے اندر یہ بھی حکم ہے کہ سجدہ کرتے وقت بھی ہاتھ اٹھاؤ۔ جیسا کہ نسائی کی روایت میں صاف موجودہے اور طبرانی میں بھی ہے، ابن ماجہ میں بھی۔ “ قاضی صاحب کی تحریراً: اس پر میں نے لکھاتھا کہ: ”آپ نے جو فرمایا ہے کہ جن روایات میں رفع یدین کا حکم آیا ہے ان میں سے بعض کےاندریہ بھی حکم ہے کہ سجدہ کرتے وقت بھی ہاتھ اٹھاؤ۔ یہ حکم کسی
Flag Counter