Maktaba Wahhabi

748 - 896
سکے لہٰذا ان دونوں چیزوں منسوخیت رفع الیدین اور اس کے حضرت الامام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا قول مذہب ہونے کو ثابت کرنا ابھی تک قاری صاحب کے ذمہ ہے دیکھیں وہ اپنی اس ذمہ داری سے کب سبکدوش ہوتے ہیں تو خلاصہ کلام یہ ہے کہ رکوع جاتے، اس سے سر اُٹھاتے وقت اور دو رکعت سے اُٹھ کر رفع الیدین کرنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت غیر منسوخہ ہے نسخ رفع الیدین کی کوئی ایک دلیل بھی نہیں۔ کئی ایک حنفی بزرگ اس بات کا اعتراف، اقرار، اذعان اور اعلان فرما چکے ہیں ان سب امور کی تفصیل پہلے لکھی جا چکی ہے، اسے ضرور ملاحظہ فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو کتاب و سنت سمجھنے اور ان پر عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین۔ ابن عبدالحق بقلمہ 16؍ذوالقعدہ1402ھ سرفراز کالونی، جی ٹی روڈ، گوجرانوالہ
Flag Counter