Maktaba Wahhabi

746 - 896
بعض غیر مقلدین سجدہ کی رفع الیدین کو سنت کہتے ہیں………… ابوحفص وغیرہ۔ اورعام غیر مقلدین اس کے سنت ہونے کے منکر ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ سنت کا منکر بھی لعنتی ہوتا ہے اور غیر سنت کو سنت کہنے والا بھی لعنتی ہوتا ہے اس لیے بتایا جائے۔ الخ (قاری صاحب کارقعہ نمبر 5 ص 25، 27) 1۔ اولاً، اگر بندہ کی”آخری بات“ کے تحت لکھی ہوئی عبارت سے خروج عن البحث لازم آتا ہے تو قاری صاحب کا اپنا یہ سوال تو ہے ہی خروج عن البحث(أَتَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَتَنسَوْنَ أَنفُسَكُمْ) 2۔ ثانياً، عنوان”آخری بات“ کے تحت بندہ نے جو کچھ لکھا اس سے مقصود صرف دو چیزیں تھیں۔ 1۔ ”مقلد ہونے کی حیثیت سےقاری صاحب کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے دعویٰ”منسوخیت رفع الیدین“ کو حضرت الامام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ سے ثابت فرمائیں ورنہ وہ“ الخ 2۔ ”ظاہر بات ہے کہ حضرت الامام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ سے تو یہ پانچوں کے پانچ قول ثابت نہیں تو پھر پانچوں قسم کے یہ مقلدین مسئلہ رفع الیدین میں حضرت الامام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے مقلد کیوں کر رہ سکتے ہیں“ ان دوباتوں کا تو قاری صاحب سے کوئی معقول جواب نہ بنا الٹا غیر مقلدین کو لعنتی بنانے کے شوق سے ایک سوال پیش کردیا اور خود اس سوال کے نتائج سے غافل ہوگئے چنانچہ عنقریب ان کی آنکھیں کھل جائیں گی اور انہیں پتہ چل جائے گا کہ ان کے اس سوال کی زد سے نہ تو وہ خود ہی بچ سکے اور نہ ہی اپنے امام حضر ت ابوحنیفہ رحمۃ اللہ کوہی بچا سکے۔ 3۔ ثالثاً، قاری صاحب کامندرجہ بالا سوال غیر مقلدین کی طرح تمام مقلدین، ائمہ مجتہدین اور تمام صحابہ وتابعین کو اپنی لپیٹ میں لے رہاہے اسی لیے بندہ نے اس سوال کو عنوان میں خطرناک کے لقب سے یاد کیا ہے۔ اب ذرا اس اجمال کی تفصیل سنیے توقاری صاحب کی زبان میں”بعض مقلدین حنفیہ رکوع والے
Flag Counter