Maktaba Wahhabi

89 - 896
ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کو مسند رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر بٹھا رکھاہے۔ غلط ہے۔ غلط ہے اللہ پاک آپ کوہدایت نصیب کرے۔ اللہ پاک آپ کو ہدایت نصیب کرے۔ آمین ثم آمین۔ میں آپ کےفرقے سے بہت متنفر ہوں۔ کیونکہ آپ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کو بھی بدعتی کہتے ہیں: جمعہ کی دوسری اذان بدعت ہے یاسنت باقی پھر۔ نوٹ: دوسرے خط کے متعلق مجھے یاد نہیں کہ میں نےکیا لکھا تھا۔ حافظ اسلم جیراجپوری پہلے غیر مقلد تھا۔ پھر اس اسٹیج سے ترقی کرکے اہل قرآن ہوگیا۔ یہ ہے ترک تقلیدکی مہربانی۔ آپ اس بات سے ناراض ہوگئے اور مجھے لفافہ خالی بھیج دیا۔ ڈاکخانہ سے لفافہ نہیں ملا، اس لیے جوابی لفافہ نہیں لکھ سکا معاف فرمادیں اگلے خط میں مفصل تقلید کے مسئلہ پر لکھوں گا۔ آپ کا مخلص خادم محمد صالح گرجاکھ محلہ بوہے والی کھوئی کاشانہ بدر۔۔ ۔ گوجرانوالہ
Flag Counter