Maktaba Wahhabi

87 - 896
مکتوب نمبر4: بسم اللہ الرحمٰن الرحیم محترم المقام جناب حافظ صاحب! وعلیکم السلام! کل مورخہء 7؍3؍1984 کو آپ کا تحریر کردہ خط ملا۔ یاد آوری کا بہت بہت شکریہ! آپ نے اس خط میں لفظ بلفظ وہی عبارت لکھی۔ جو پہلے خط میں تحریر کی۔ قرآن کریم کی بھی وہی آیت میرے محترم ناراض نہ ہونا۔ میں پہلے آپ کے علماء کرام کی عبارتیں خط میں درج کرتا ہوں۔ انہیں غور سے پڑھنا۔ مولوی عبدالشکور حصاروی (ضلع حصار) لکھتے ہیں: نمبر 1: حق مذہب اہلحدیث ہے۔ اور باقی جھوٹے اور جہنمی ہیں، اہلحدیثوں پر واجب ہے۔ ان تمام گمراہ فرقوں سے بچیں۔ نمبر2۔ مقلدین کے ہردوفرقے دیوبندی اور بریلوی بلاشبہ گمراہ ہیں۔ نمبر3۔ مولوی محمد ابراہیم صاحب سیالکوٹی رسالہ فرقہ ناجیہ میں لکھتے ہیں۔ ناجی فرقہ صرف اہلحدیث ہیں۔ باقی بعد میں پیداہوئے۔ نمبر4۔ اسی طرح مولوی محمد صاحب جونا گڑھی اپنی تصنیفات میں لکھتے ہیں: نمبر5۔ بعض اہل حدیث عالم قسم کھاکر کہتے ہیں کہ حنفیوں کی نماز نہیں ہوتی۔ اور ان کی عورتوں سے بلاطلاق نکاح جائزہے۔ نمبر۔ 6۔ مولوی محمد صاحب جوناگڑھی سے کسی نے پوچھا۔ کہ جس کا باپ حنفی ہوکر مرا کیا اس کو یہ دُعا پڑھنی چاہیے۔ رَبَّنَا اغْفِرْلِيمولوی صاحب جواب دیتے ہیں۔ یہ دُعا نہیں پڑھنی چاہیے۔ کیونکہ اُس کا
Flag Counter