مکتوب نمبر3:
28 فروری 1984ء
باسمہ تعالیٰ
محترم المقام جناب حافظ صاحب!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!میں نے ایک جوابی لفافہ آپ کو لکھا تھا آپ نے خالی لفافہ مجھے واپس ارسال کردیا، مجھے علم تھاکہ آپ خالی لفافہ ہی ارسال کریں گے۔ حضرت مولانا محمد امین اکاڑوی نے ہمیں یہ گُر بتایاتھا کہ غیرمقلدوں کا کوئی مولوی بھی جواب نہیں دے گا۔ اب میں دیکھوں گا کہ آپ جواب دیتے ہیں یا کہ نہیں۔ اگر آپ نے جواب نہ دیا تو آئندہ آپ کو کبھی خط نہیں لکھوں گا۔
نمبر1:نماز میں سینے پر یازیر ناف ہاتھ باندھنا فرض ہیں یاواجب، یاسنت مؤکدہ اسی طرح آمین کہنا۔
نمبر 2:قرآن وسنت کے سوا اجماع وقیاس قانون سازی کی بنیاد ہے یا نہیں؟۔
نمبر 3:اجماع صحابہ۔ رضوان اللہ عنھم اجمعین۔ اجماع ائمہ مجتہدین دین میں حجت ہے یا نہیں؟۔
نمبر 4۔ مجتہدین میں سے امام مقرر کی تقلید جائز ہے یانہیں؟۔
اب آخر میں آپ کی بات کاجواب دیتا ہوں۔ میں امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ کا مقلد ہوں۔
محمد صالح طالب علم وکیشنل کالج
گرجاکھ محلہ بوہے والی کھوئی
کاشانہ بدر۔۔ ۔ گوجرانوالہ
|