آپ نے 1888ءمیں انگریزی دورِحکومت میں اہل حدیث نام الاٹ کرایا تھا۔ اشاعۃ السنۃ مصنفہ مولانامحمد حسین صاحب بٹالوی۔ ہندوستان میں آپ کے فرقے کاپہلے نام ونشان بھی نہ تھا۔ اگر تھا تو ثبوت پیش کریں۔
زیادہ نہیں لکھتا۔ اسی پر اکتفا کرتا ہوں۔
جواب کا منتظر
محمد صالح ازگھرجاکھ
۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
نوٹ:یہ اعتراض واقعی کچھ حقیقت رکھتا ہے لیکن اگر برصغیر میں اہل حدیث کی عمردوصدی ہے تو حنفیت کی عمر ایک صدی زائد ہے کیونکہ چندسادات اوردویاسہ چند مغلوں کو چھوڑ کر برصغیر کے تمام لوگ ہندوؤں اورسکھوں کی اولاد ہیں یہی وجہ ہے کہ آج تمام معترضین کی چھان پھٹک کریں کوئی دس پشت تک اور اس سے بھی کم یا کچھ زیادہ پشت سے مسلمان ہوئے ہیں اس کے پہلے تمام ہندوؤں کی اولاد ہیں۔ یعنی حنفیت کی عمر بھی برصغیرمیں بمشکل ایک صدی اہلحدیث سے زائد ہے۔ (ناشر)
|