Maktaba Wahhabi

82 - 896
مکتوب نمبر2: 16نومبر 1983ء؁ باسمہ تعالیٰ محترم المقام جناب مولانا صاحب! السلام علیکم.....جناب کا نوازش نامہ ملا۔ یاد آوری کا شکریہ۔ میرے کسی سوال کا جواب آپ نے نہیں دیا۔ جو آیت کریمہ اتَّخَذُوا اليٰ آخره آپ نے تحریر کی ہے۔ وہ یہودیوں اور عیسائیوں کے پیشواؤں کے متعلق ہے۔ (کیا ائمہ اربعہ رحمۃ اللہ علیہم حرام کھاتے تھے۔ ہمارا مسائل میں اصول یہ ہے۔ نمبر ایک سب سے پہلے اللہ کی کتاب دوسرے نمبر پر حدیث شریف تیسرے نمبر پراجماع صحابہ رضوان اللہ عنھم اجمعین چوتھے نمبر پر فقہ)۔ تقلید کامسئلہ نہ آپ سمجھا سکتے ہیں اور نہ ہی آپ سمجھ سکتے ہیں۔ سوال نمبر9۔ تو یہ تھا کہ جن اشخاص کے نام میں نے لکھےتھے۔ آیا یہ مقلد تھے یا غیر مقلد سرسید احمد خان، مرزاغلام احمد قادیانی، حکیم نور الدین بھیروی، احمد دین بگوی، اسلم جیراجپوری، نیاز فتح پوری یہ سب کے سب غیر مقلد تھے۔ کیا اسی کو دیانت کہتے ہیں۔ میں نے عرض کیا تھا۔ کہ جب آپ حنفیوں دیوبندی ہوں یا بریلوی آپ کے نزدیک مشرک ہیں تو ان کی اقتدا ء میں نماز کیسے ہوسکتی ہے۔ ان کاذبیحہ کیسے جائز ہوسکتاہے ان سے رشتہ ناطہ کیسے ہوسکتا ہے کھل کر بات کیوں نہیں کرتے۔ گول مول سا خط لکھ کر ٹال دیتے ہو۔ اگلے خط میں ان شاء اللہ تقلید پر روشنی ڈالوں گا ان اشخاص پر کیا فتویٰ لگاتے ہیں:امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ، امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ، امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ، اور شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ ان کے صاحبزادوں پر تمام علماء دیوبند پر۔ اگرتقلید بُری ہوتی تو یہ لوگ مقلد نہ ہوتے۔
Flag Counter