چنانچہ اس نے کہا کہ میرے فلاں مولوی صاحب اُستاد ہیں میں ان سے لکھوا کر لاؤں گا، قریباً مہینہ ڈیڑھ مہینہ کے بعدایک رقعہ ملاکہ بتاؤ رفع الیدین کیا ہے اس کا کیاحکم ہے میں نے اس کاجواب لکھ کردے دیا۔ اس کے بعداس کا کوئی جواب نہ آیا کہنے لگے کہ مناظرہ کرلو، میں نے کہا یہ بھی تو مناظرہ ہی ہے۔ دلائل ہیں تو پیش کرو اور ہم سے دلائل لیتے جاؤ، موازنہ خود کرلو، چنانچہ وہ قلمی مباحثہ سے پہلوتہی کر گئے۔
بہرحال یہ ایک اچھا سلسلہ ہے اور شبان اہلحدیث کے برخوردار نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں یہ تمام گفتگو عوام تک پہنچ جانی چاہیے تاکہ دوسرے لوگ بھی اس سے استفادہ کرسکیں۔
خالد گھر جاکھی
|