بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
پیش لفظ
از:خالد گھرجاکھی
گھر جاکھ کے شبان یعنی نوجوانانِ اہلدیث نے ایک قلمی مباحثہ مجھے دکھایا اور کہا کہ ہم اسے شائع کرنا چاہتے ہیں۔ میں نے اسے سارا پڑھا اور بچوں کے جذبہ کو روکنا نہ چاہا۔
ویسے مباحثہ ہونے میں حرج نہیں ہوتا اور برخوردار محمد صالح کا جذبہ بہت صالح ہے کیونکہ مسائل کی تحقیق کرنا ہرمسلمان کا فرض ہے آدمی معمولی سوداخریدنے کے لیے چھان بین کرتا ہے کیا دین ہی کوئی ایسی چیز ہے جس کو اختلافی مسائل میں بلا تحقیق قبول کرتے چلے جائیں۔ بہرحال محمد صالح صاحب کا جذبہ قابل تحسین ہے۔
پھر مباحثہ قلمی بنسبت مباحثہ لسانی کے بہتر بھی ہوتا ہے کیونکہ اس میں تحقیق پور ی طرح ہوسکتی ہے بلکہ مسائل ودلائل دیگر احباب کو دکھاکر پوری طرح دیکھے جاسکتے ہیں۔ اور دیگر احباب سے بھی تعاون حاصل کیا جاسکتا ہے۔ نیز جو تحریر ایک دفعہ دے دی جاتی ہے اس کی پابندی کرنی پڑتی ہے ورنہ لسانی مباحثہ میں اکثر لوگ بات کر کے اس کی پابندی نہیں کرتے، بہرحال قلمی مباحثہ کی افادیت زیادہ ہے۔
پچھلے دنوں مجھے ایک برخوردار نے کہاکہ رفع الیدین منسوخ ہوچکا ہے میں نے کہابیٹا مجھے تو ضرور ایسی دلیل دکھاؤ کیونکہ ہم تو اہلحدیث ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر جان دیتے ہیں ہمارا تو مشن ہی یہ ہے۔
|