Maktaba Wahhabi

78 - 896
مکتوب نمبر1: باسمہ تعالیٰ محترم المقام جناب حافظ عبدالمنان صاحب السلام علیکم کے بعد عرض ہے میں نے دو تین خط مولانا بہادربیگ راولپنڈی والوں کولکھے اور دو عدد خط مولوی عبداللہ صاحب گوجرانوالہ کو لکھے اور دو عدد خط مولوی عبدالحفیظ صاحب سرگودھا والوں کولکھے۔ لیکن کسی نےجواب نہیں دیا حالانکہ جواب کے لیے واپسی لفافہ بھیجا گیا۔ اب آپ کو بھی جوابی لفافہ ارسال کررہا ہوں۔ دیکھوں گا کہ آپ بھی جواب دیتے ہیں کہ نہیں۔ سوالات مندرجہ ذیل ہیں: 1۔ کیامقلدین آپ کے نزدیک مسلمان ہیں یا نہیں؟(بریلوی۔ دیوبندی) 2۔ کیامقلدین کا ذبیحہ جائز ہے یا نہیں؟ 3۔ کیامقلدین کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ 4۔ کیامقلدین کے پیچھے نمازجنازہ پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ 5۔ کیامقلدین کی نماز سنت کے مطابق ہے؟ 6۔ حنفی اور محمدی نماز میں کیا فرق ہے؟ 7۔ کیامقلدین نمازپڑھتے ہوئے نمازی ہیں یا نہیں؟ 8۔ کیامقلدین ختم نبوت کے منکر ہیں یا نہیں؟ 9۔ کیا مرزاغلام احمد قادیانی، سرسید احمد خاں، حکیم نور الدین بھیروی، عبداللہ چکڑالوی، احمد دین بگوی، اسلم جیراجپوری، نیاز فتح پوری، یہ سب اہلحدیث تھے یا نہیں؟ ایمان داری سے تمام سوالات کا جواب دیں۔
Flag Counter