مولانا صاحب امام احمد رحمۃ اللہ علیہ اور یحییٰ ا بن آدم نے اس حدیث پر جرح نہیں کی اور نہ ہی دنیا کی کسی کتاب میں اس کا نام و نشان ملتا ہے البتہ حافظ ابن حجر تلخیص الجیر[1]امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے رسالہ جزء رفع الیدین کے حوالہ سے لکھتے ہیں (قال احمد وشيخه يحيٰ بن آدم هو ضعيف) کہ امام احمد اور یحییٰ بن آدم رحمۃ اللہ علیہ جو امام احمد کے اُستاد ہیں دونوں فرماتے ہیں کہ یہ حدیث ضعیف ہے۔ لیکن حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ کی یہ سخت غلطی ہے کیونکہ جزء رفع الیدین میں کوئی تضعیف نہیں کی گئی۔
جمیل احمد گلو ٹیاں کلاں
4؍ ستمبر بروز اتوار
مقیم مدرسہ دار العلوم تعلیم القرآن ملحقہ مسجد گنبد والی
سرفراز کالونی، جی ٹی روڈ، گوجرانوالہ
|