Maktaba Wahhabi

742 - 896
دعویٰٰ”منسوخیت رفع الیدین“ کو کسی ایک دلیل سے بھی ثابت نہیں فرماسکے اور اپنے اس دعویٰ کے اثبات میں انہوں نے جو مواد پیش کیا اس کا کچھ حصہ تو سرے سے ثابت ہی نہیں اور اس کا جو حصہ ثابت ہے اس سے رفع الیدین کی منسوخیت ثابت نہیں ہوتی اور اب میرے مندرجہ بالا مطالبہ پر قاری صاحب کا منسوخیت رفع الیدین والے قول کو حضرت الامام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ سے ثابت نہ فرمانا اس بات کی دلیل ہے کہ قاری صاحب کے نزدیک بھی ”منسوخیت رفع الیدین“ والا قول حضرت الامام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ سے بھی ثابت نہیں۔ قاری صاحب مزید لکھتے ہیں”اس کے جواب میں صرف یہی کہتا ہوں کہ مولانا صاحب اس عبارت کو پوری پڑھیں آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ میں امام الاعظم [1]امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے1 کس بات میں مقلد ہوں۔ (قاری صاحب کا رقعہ نمبر 5 ص25) اولاً، قاری صاحب!میں نے آپ کے پانچوں کے پانچ رقعے پورے کے پورے بڑی توجہ سے کئی بارپڑھے مگر آپ کے ان پانچوں رقعوں میں مجھے تو کوئی ایک لفظ بھی ایسا نہیں ملا جس سے یہ پتہ چلتا ہو کہ آپ کس بات میں امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے مقلد ہیں۔ ہاں آپ کے رقعوں میں ”رفع الیدین نہیں کرنا چاہیے“یہ دلائل پیش کیے ہیں”ترک رفع الیدین پر“ اور”دلیل منسوخیت پر بھی“ اور”تو خیرمیرا د عویٰ ہے منسوخیتِ رفع الیدین کا“ ایسے جملے ضرور موجود ہیں جن سے صاف ظاہر اور واضح ہے کہ آپ منسوخیت کی وجہ سے ترکِ رفع الیدین کے قائل ہیں تو بتائیے صاحب حضرت الامام ابوحنیفہ رحمۃاللہ علیہ کا قول اور فتویٰ بھی یہی ہے کہ”منسوخیت کی وجہ سے ترک ِ رفع الیدین“اگر ہے توحوالہ پیش کریں اگر نہیں تو پھر آپ”منسوخیت کی وجہ سے ترک ِ رفع الیدین“ میں
Flag Counter