Maktaba Wahhabi

686 - 896
ہمنوا حنفی بزرگوں اور بڑوں کی آراء اور ان کے فیصلہ جات کو نظر انداز فرما کر کس منہ سے دوسرں کو مشورہ دیتے ہیں”اپنے بڑوں کی طرف نظر کرلیا کرو“(أَتَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَتَنسَوْنَ أَنفُسَكُمْ) الخ 4۔ رابعا، اگر قاری صاحب فرمائیں کہ ”میں واقعی ہوں تو مقلد ہی مگر میں ان بڑوں کاتو مقلد نہیں بلکہ میں تو صرف ایک ہی بہت بڑے حضرت الامام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا مقلد ہوں“ تو پھر ان سے کہا جائے گا ہم بھی تو بڑوں کے مقلد نہیں۔ آپ تو ہمیں کہتے اور لکھتے ہیں غیر مقلد ہو اس کے باوجود آپ نے ہمیں اپنے بڑوں کی طرف نظر کرنے کا مشورہ دیا ہے تو کیا پھر ہم آپ کو تمہارے اپنے بڑوں کی طرف نظر کرنے کا مشورہ نہیں دے سکتے؟خواہ آپ ان کے مقلد نہ ہوں۔ پھر آپ اپنے آپ کو اپنے ایک بہت بڑے حضرت الامام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا مقلد تو سمجھتے اور کہتے ہی ہیں اس لیے آپ کو آپ کے اپنے ہی ایک بہت بڑے حضرت الامام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی طرف نظر کرنے کا مشورہ دینے میں تو ہم پر کسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں ہوسکتا تو سنیے قاری صاحب! کیا نسخ رفع الیدین کادعویٰ کرتے وقت یا اس کے بعد آپ نے اپنے ہی بہت بڑے حضرت الامام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی طرف نظر کی؟آپ کے رقعہ جات شاہد ہی کہ آپ نے آج تک نسخ رفع الیدین کے سلسلہ میں اپنے بہت بڑے حضرت الامام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی طرف بالکل کوئی نظر نہیں کی ورنہ آپ کم از کم کسی ایک جگہ ہی لکھ دیتے کہ ”میرے والا دعویٰ” منسوخیت رفع الیدین“ ہمارے بہت بڑے حضرت الامام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا قول بھی ہے“ بالخصوص جبکہ مقلد کے لیے قول امام کے سوا اور کوئی چیز مستند ہی نہیں مگر آج تک”منسوخیت ر فع الیدین“ کے بہت بڑے حضرت الامام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا قول ہونے کو دلائل سےثابت کرنا تو درکنار آپ تو”منسوخیت رفع الیدین“ کو بہت بڑے حضرت الامام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا قول ہونا
Flag Counter