Maktaba Wahhabi

685 - 896
3۔ ثالثاً، قاری صاحب!آپ تو مقلد ہیں اس لیے آپ پر تو اپنے بڑوں کی طرف نظر کرلینا بہت ہی ضروری ٹھہرانا لیکن آپ نےمجھے تو یہ مشورہ دے دیا مگر خوداپنے اس مشورہ پر عمل نہ کیا۔ دیکھئے آپ کے بڑے حضرت مولانا محمد انور شاہ کشمیری رحمۃ اللہ، حضرت مولانا عبدالحئی صاحب حنفی لکھنوی، حضرت مولانا شاہ ولی اللہ محدث دہلوی، علامہ سندھی حنفی اور ان کے علاوہ آپ کے کئی اور بڑےرکوع والےرفع الیدین کوغیر منسوخ قراردے چکے ہیں تو بتائیں آپ نےرفع الیدین کےنسخ کا دعویٰ کرتے وقت یا اس کے بعد اپنے ان بڑوں کی طرف نظر کی؟پھر پہلے گزرچکا ہے کہ آپ کےہی بڑے علامہ ماردینی حنفی اور حافظ زیلعی حنفی نے حضرت عبداللہ بن مبارک رحمۃ اللہ کافیصلہ(وَلَمْ يَثْبُتْ حَدِيثُ ابْنِ مَسْعُودٍ) الخ كو ترمذی والی روایت سے بھی متعلق قراردیا نیز آپ کے بڑے حافظ زیلعی حنفی اور علامہ شوق صاحب نیموی حنفی نے حضرت الامام ابوحاتم رازی کے فیصلہ(هذا حديث خطاء الخ) کوبھی ترمذی والی روایت سے بھی متعلق ٹھہرایا تو پھر کیا آپ نے حضرت عبداللہ بن مبارک اور حضرت ابوحاتم رازی کےمندرجہ بالا فیصلوں کو صرف طحاوی والی روایت سے متعلق کہنے میں اپنے ان بڑوں کی طرف نظر فرمائی؟پھر آپ بندہ کے پہلے رقعہ میں پڑھ چکے ہیں کہ آپ کے ہی بڑے ملا علی قاری حنفی اور میرک شاہ حنفی نے(ليس هو بصحيح) کو حضرت الامام ابوداؤدکا فیصلہ قراردینے میں صاحبِ مشکوٰۃ کی تصدیق وتائید کی ہے تو پھر کیا آپ نے اس کو صاحبِ مشکوٰۃ کا وہم کہنے میں اپنے ان بڑوں کی طرف نظر کی؟توالغرض آپ اپنے ہی بڑے حضرت مولانا محمد انور شاہ کشمیری، حضرت مولانا عبدالحئی حنفی لکھنوی، حضرت مولانا شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلوی، علامہ سندھی حنفی، علامہ ماردینی حنفی، حافظ زیلعی حنفی، علامہ شوق صاحب نیموی حنفی، ملا علی قاری حنفی، علامہ میرک شاہ حنفی اور دیگر ان کے
Flag Counter