Maktaba Wahhabi

593 - 896
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم بخدمت اقدس جناب مولانا عبدالمنان صاحب شیخ الحدیث مدرسہ[1] جامعہ محمدیہ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ زَادنيَ اللّٰه تَعَاليٰ وَايَّاكَ عِلْمًا نَافِعًا وَعَمَلًا مُتَقَبَّلًا السلام عليكم ورحمةاللّٰه وبركاته اما بعد!السلام علیکم کے بعد عرض یہ ہے کہ آپ کا رقعہ مع ایک رسالہ کے بواسطہ مولانا محمد امجد کے پہنچا، پڑھنے کے بعد معلوم ہوا کہ مولانا صاحب بزعم خود مجھے منسوخیت رفع الیدین کا مدعی ٹھہرایا ہواہے حالانکہ میرے رقعہ کے آخری سطور یہ ہیں اور بطور سرخی دے کر لکھا ہواہے یعنی اس طرح، تنبیہ:بھائی امجد صاحب یہ دلائل پیش کیے ہیں ترکِ رفع الیدین پر الخ۔ اسی بنا پر جب یہ رقعہ میرے پاس آیاتو میں نے مولانا صاحب کی خدمت اقدس میں تین رُقعے روانہ کیے۔ دو رُقعوں میں تین سوالوں کے متعلق کہا تھا کہ ان کا جواب دیں وہ تین سوال یہ ہیں: 1۔ کہ اپنا مسلک رفع الیدین کے بارے میں بیان کرے کہ کون سی جگہ رفع الیدین کرنا ہے اور کون سی جگہ نہیں۔ 2۔ دوسری بات یہ بیان کرے کہ یہ رفع الیدین فرض ہے یا واجب ہے یا سنت ہے یا مستحب ہے؟ 3۔ تیسری بات ان مذکورہ شقوں میں سے جو بھی اختیار کرواس کی دلیل۔ اور تیسرے رقعے میں یہ لکھا تھا کہ آپ اپنے مسلک کے بارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی قولی یا
Flag Counter