Maktaba Wahhabi

592 - 896
فرمالیں اس کے بعد اپنا مندرجہ بالا سوال پیش فرمائیں۔ (ثَبِّتِ العَرْشَ ثُمَّ انْقُشْ) 3۔ ثالثاً، قاری صاحب! آپ لوگ وتروں کی تیسری رکعت میں رفع الیدین کرتے ہیں تو آیا اس وتروں کی تیسری رکعت والے رفع الیدین کا سنتِ مؤکدہ ہونا آپ کے ہاں ثابت ہے؟ اگرثابت ہے تو دلائل پیش فرمائیں ورنہ مواضع ثلاثہ میں رفع الیدین پر عمل کے لیے یہ شرط اور یہ مندرجہ بالا سوال کیوں؟ہم تو مواضع ثلاثہ والے رفع الیدین کو سنتِ غیر منسوخہ سمجھ کر اس پرعمل پیرا ہیں۔ 4۔ رابعاً، آپ لوگ بھی وتروں کی تیسری رکعت میں رفع الیدین کرتے ہیں تو آیا اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا تا وفات ہمیشگی کرنا ثابت ہے۔ اگرثابت ہے تو دلیل پیش کریں ورنہ مواضع ثلاثہ میں رفع الیدین پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تاوفات ہمیشگی کرنے کا سوال کیوں؟ 5۔ خامساً، تو قاری صاحب! آپ کو اپنے اس تازہ مندرجہ بالاسوال کے تقاضا کو پورا کرتے ہوئے، وتروں کی تیسری رکعت والے رفع الیدین کو چھوڑ دیناہوگا یا مواضع ثلاثہ والے رفع الیدین کو ابھی سے اپنا لینا ہوگا ورنہ کہا جائے گا۔ (تِلْكَ إِذًا قِسْمَةٌ ضِيزَى) 6۔ سادساً، اگر آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیوی زندگی کے ساتھ زندہ سمجھتے ہیں تو بتائیے آپ کا قول” یہاں تک کہ دُنیا سے تشریف لے گئے“ کیامعنی رکھتا ہے؟ اللہ تعالیٰ ہم سب کو کتاب وسنت سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائےآمین یارب العالمین ابن عبدالحق بقلمہ 15شعبان 1402ھ سرفراز کالونی جی ٹی روڈ، گوجرانوالہ
Flag Counter