Maktaba Wahhabi

578 - 896
الیدین کے مدعی ہیں اور دعوائے منسوخیت کی صورت میں ثبوت شرعی مدعی اور سائل دونوں کے ہاں مسلم ہوتا ہے اس لیے ایسی صورت میں اثبات کے دلائل پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی، نسخ کے دلائل پر بات چیت ہوا کرتی ہے۔ ہاں اگر آپ منسوخیت رفع الیدین والے دعویٰ کو واپس لے لیں اور لکھ دیں کہ رفع الیدین سرے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہی نہیں تو یہ بندہ ضرور بالضرور ان شاء اللہ العزیز اثبات رفع الیدین کے دلائل جناب کی خدمتِ اقدس میں پیش کردے گا۔ یہ بات میرے پہلے رقعہ میں بھی موجود ہے دُعا ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ ہم سب کو کتاب وسنت سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق عطافرمائے۔ آمین یا رب العالمین ! ابن عبدالحق بقلمہ 10 ؍شعبان 1402 ھ سرفراز کالونی جی۔ ٹی روڈ گوجرانوالہ
Flag Counter