Maktaba Wahhabi

579 - 896
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم بخدمت اقدس جناب مولانا عبدالمنان صاحب! زَادنيَ اللّٰه تَعَاليٰ وَاِيَّاكَ عِلْمًا نَافِعًا وَعَمَلًا مُتَقَبَّلًا السلام عليكم ورحمةاللّٰه وبركاته اما بعد!سلام اوردعا کےبعد گزارش ہے کہ 9 ؍شعبان کو آپ کی طرف ایک رُقعہ روانہ کیا تھا جس کے اندر میں نے لکھا تھا کہ آپ ان تین سوالوں کا جواب دیں اور وہ تین سوال بالترتیب میں نے لکھ دئیے تھے اور وہ تین سوال اب پھر میں لکھ رہا ہوں محض اور خاص آپ ہی کی طرف تاکہ آپ ان سوالوں کا جواب دیں تاکہ آئندہ اس مسئلہ پر آپ کے ساتھ باقاعدہ بات چیت شروع ہوجائے۔ اور ان شاء اللہ حق بھی ظاہر ہوجائے گا۔ اور وہ تین سوال یہ ہیں: 1۔ کہ اپنا مسلک بیان کرے یعنی رفع الیدین کے بارے میں کہ کون سی جگہ رفع الیدین کرنا ہے اور کون سی جگہ نہیں۔ 2۔ اور دوسری بات یہ بیان کریں کہ رفع الیدین فرض ہے یا واجب یا سنت یا مستحب ہے۔ 3۔ تیسری بات یہ بیان کریں کہ ان مذکورہ شقوں میں جو بھی اختیار کرو اس کی دلیل۔ لیکن آپ نے بجائے جواب دینے کے یہ لکھا تھا۔ رہے آپ کے تین سوال تو ان کی کوئی وجہ جواز نہیں۔ اس کے بعد آپ نے عدم جواز کی دلیلیں بیان فرمائی تھیں لیکن یہ کوئی جواب نہیں۔ خلاصہ کلام یہ کہ ایک رقعہ 9 شعبان کو آپ کے پاس بھیج دیا تھا اور ایک آج لکھ کر بھیج رہا ہوں خاص اور خاص آپ کی طرف لہٰذا آپ ان سوالوں کا جواب دیں۔ جب تم بزعم خود صحیح طریقہ پر ہوتو ان سوالوں کا جواب دیں
Flag Counter