Maktaba Wahhabi

551 - 896
اگر کوئی صاحب ان رقعوں کو غور سے پڑھیں تو انہیں صحیح بحث ومناظرہ کابہترین سلیقہ حاصل ہوسکتا ہے۔ ضعیف احادیث کو صحیح بنانے کی کوشش کرنا، کبھی کوئی موقف اور کبھی کوئی موقف اختیار کرنا اور اصل موضوع سے غیرمتعلق باتیں چھیڑ کر جان بچانا آپ کو قاری صاحب کی تحریروں میں ملے گا۔ اور صحیح احادیث کا دفاع، بہترین صبر وتحمل کے ساتھ اپنی ایک ہی بات پر قائم رہنا، حریف کو مجبورکرکے اصل بات پرلانا، غیر ثابت روایات کو صحیح قراردینے کی کوشش کا قلع قمع، اور غیر متعلق باتوں سے اچھے طریقہ کے ساتھ عہد برآء ہونا آپ کو حافظ عبدالمنان صاحب کی تحریروں میں ملے گا۔ اللہ تعالیٰ ان تحریروں کو اپنے بندوں کے لیے نافع بنائے اور ہمیں زیادہ سےزیادہ ان سے فائدہ حاصل کرنےکی توفیق عطا فرمائے۔ آمین راقم عبدالسلام بھٹوی جامعہ محمدیہ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ 25 شعبان 1408ھ
Flag Counter