Maktaba Wahhabi

51 - 896
پھر جب آپ کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث اور اہل علم کے اقوال میں دیدہ دانستہ ہیرا پھیری کرنا ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے تو ہم آپ سے سند کا مطالبہ کرنا کیوں کر چھوڑسکتے ہیں؟تو روایت” نَبِيُّهَا مِنْهَا“کی سند آپ نے پہلے بھی پیش نہیں کی تھی اور اب کے پھر آپ نے اس کی سند پیش نہیں کی۔ لہٰذا ہم ایک دفعہ پھر یہی عرض کریں گے کہ اس روایت کی سند پیش کریں اب آپ خود ہی سوچ لیں کہ عجیب مخمصہ کا شکار کون ہے آپ یا یہ بندہ ؟ذرا خدا خوفی سے سوچنا۔ اصل موضوع سے کون ہٹ رہا ہے؟ آپ لکھتے ہیں”امید ہے آئندہ آپ راویوں پر بحث کی بجائے اپنا رخ اصل موضوع کی طرف رکھیں گے اگر آپ نے اس فن کی طرف ضروررجوع کرنا ہے تو زیر بحث حدیث کی سند پر فیصلہ کر لیں پھر کوئی نئی بات کریں۔ “ (بزعم شما آپ کا پرچہ دوم ص3) جواباً گزارش ہے کہ آپ ایک دفعہ پہلے اور ایک دفعہ پھر اس عبارت میں مجھ پر اصل موضوع سے ہٹنے کا الزام لگا چکے ہیں حالانکہ میری تحریرات شاہد ہیں کہ میں اس گفتگو کے آغاز سے لے کر اب تک آپ کو اس بات چیت کے موضوع جناب کے 24؍جنوری کو لکھ کر دیے ہوئے دعویٰ ”حضرت مرزا غلام احمد قادیانی امتی نبی ہیں“کےقرآن کریم اوراحادیث سے دلائل پیش کرنے کی طرف دعوت دے رہا ہوں مگر آپ ہیں کہ کمال ہوشیاری سے کبھی اس موضوع سے دائیں، کبھی بائیں، کبھی آگے، کبھی پیچھے، کبھی اوپر اور کبھی نیچے کھسک جاتے ہیں تو پھر آپ کے تعاقب کی غرض سے مجھے بھی آپ کی سمت جانا پڑتا ہے ورنہ آپ کہنا شروع کردیں گے کہ تونے میری فلاں بات کا جواب نہیں دیا۔ لہٰذا اصل میں اور درحقیقت اپنے موضوع سے ہٹنے والے آپ خود
Flag Counter