Maktaba Wahhabi

52 - 896
ہیں نہ کہ یہ بندہ وہ الزام ہم کو دیتے تھے قصور اپنا نکل آیا رہا آپ کا قول”زیر بحث حدیث کی سند پر فیصلہ کر لیں“الخ تو وہ آپ خواہ مخواہ سوکھا رعب جما رہے ہیں اور اصل موضوع جناب کے دعویٰ”حضرت مرزا غلام احمد قادیانی امتی نبی ہیں“پر گفتگو سے خود ہٹنے اور بندہ کو ہٹانے کی سعی نامشکور فرما رہے ہیں کیونکہ سند پر فیصلہ تو ہو چکا ہے کہ روایت” نَبِيُّهَا مِنْهَا“کی سند میرے مطالبہ کے باوجود ابھی تک آپ پیش نہیں فرما سکے اور ابن ماجہ کی روایت” لَوْ عَاشَ “الخ کی سند کا ضعف بندہ ثابت کر چکا ہے جس کا آپ کے پاس کوئی جواب نہیں اس لیے آپ سے ایک دفعہ پھر پُرزور التماس کروں گا کہ آپ اپنے دعویٰ”حضرت مرزا غلام احمد قادیانی امتی نبی ہیں“کی طرف پلٹيےکیونکہ وہ اس بات چیت کا اصل موضوع ہے اور اپنے قول”اس دعویٰ کے دلائل قرآن کریم اور احادیث سے پیش کرنا مجھ پر لازم ہے“کے موجب حضرت مرزا غلام احمد قادیانی امتی نبی ہونے کی قرآن کریم اور احادیث سے دلیل پیش کیجئے۔ یاد رہے کہ ابھی تک آپ نے اپنے اس دعویٰ”حضرت مرزا غلام احمد قادیانی امتی نبی ہیں“ کی قرآن کریم اوراحادیث سے کوئی ایک دلیل بلکہ کسی ایک دلیل کی کوئی ایک جزء بھی پیش نہیں کی۔ چنانچہ تفصیلاً لکھا جا چکا ہے اب آپ کے لیے دو ہی راہیں ہیں یا تو آپ اپنے دعویٰ”حضرت مرزا غلام احمد قادیانی امتی نبی ہیں“ کی قرآن کریم اور احادیث سے کوئی دلیل پیش فرمائیں یا پھر صاف اور واشگاف الفاظ میں اعتراف و اقرار کریں کہ آپ کے اس دعویٰ”حضرت مرزا غلام احمد قادیانی امتی نبی ہیں“کی قرآن کریم اور احادیث میں کوئی دلیل بھی نہیں اس لیے حضرت مرزا غلام احمد قادیانی امتی نبی بھی نہیں اور ان کے غیر امتی نبی نہ ہونے کے تو ماشاء اللہ آپ پہلے ہی سے قائل اور معتقد ہیں۔ ان دوراہوں کے سوا جو
Flag Counter