Maktaba Wahhabi

343 - 896
عُمَرَ، وَقَدْ دَنَافُرُوعُ الْفَجْرِ، وَكَانَ الْقِيَامُ عَلَى عَهْدِ عُمَرَ ثَلَاثَةً وَعِشْرِينَ رَكْعَة) (ج4 ص261۔ ح7733) ”عبدالرزاق نے اسلمی سے روایت کی انہوں نے حارث بن عبدالرحمان بن ابی ذباب سے انہوں نے سائب بن یزید سے کہ انہوں نے کہا کہ ہم حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے عہد میں قیام سے اس وقت فارغ ہوکر لوٹتے تھے جب فجر کا آغاز قریب ہوتا تھا اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے عہد میں قیام تئیس رکعت تھا۔ (جلد 4صفحہ 661۔ حدیث :7733) عبدالرزاق سے متعلق کلام تو گزر چکا مزید تفصیل کے لیے میزان ملاحظہ فرمائیں اس روایت کے دوسرے راوی اسلمی کی بابت تقریب میں ہے صدوق یہم اور میزان میں ہے: (قال أبو حاتم: ما به بأس. وليس بذاك القوي. وقال البخاري: مات سنة سبع وتسعين ومائة. ووثقه بعضهم ؛ وهو أوثق من أبيه. وقال معاوية بن صالح، عن ابن معين: ليس بثقة وقال أبو حاتم ليس بقوي لا يعجبني حديثه وروي احمد بن أبي خيثمة عن ابن معين ثقة قد كتبت عنه) [1]
Flag Counter