Maktaba Wahhabi

290 - 896
قارئین کرام! میری طرف سے ان کی اس تحریر کا حرف بحرف جواب اسی وقت ان کے پمفلٹ کے چھپنے سے پہلے ہی ان کے پاس پہنچ گیا تھا۔ لیکن اُنھوں نے اپنی شکست کی پردہ پوشی کرنے کے لیے میرے اس جواب کو پمفلٹ میں شائع نہ کیا۔ ان کے ہاں تو یہ سچائی بھی ہوگی کہ اپنے دوورق ایک ہفتے بعد چار صفحات صفحہ نمبر 32، صفحہ نمبر 32، صفحہ نمبر 32، صفحہ نمبر 32 تو چھپوا کر پمفلٹ کی عوام میں تقسیم شدہ کاپیاں لے کر بھی اس میں نتھی کرلیں۔ [1] اور میرے پمفلٹ چھپنے سے قبل پہنچے ہوئے جواب کے متعلق ارشاد ہوجی مولوی صاحب کا جواب پمفلٹ چھپنے کے بعد موصول ہواتھا۔ دوسروں پر کذب بیانی، جھوٹ کے فتوے چسپاں کرنے والو اب اسے کن الفاظ سے تعبیر کرو گے؟ ہاں تو جناب قاضی صاحب کے مندرجہ بالانام نہاد چیلنج کا جواب میں نے اپنی اس آخری تحریر میں ہی دے دیا تھا جس کے متعلق آپ نے مندرجہ بالاچند نگارشات پڑھیں۔ اب میں اس کو انہیں الفاظ میں آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں۔ آ پ نے تمام تر زور قلم صرف اس جملے پر صرف کردیا کہ یہ لکھدیا۔ ”تیری خدمت کے لیے وہاں ہی کوئی ہمارا شاگرد حاضر ہوجائے گا۔ “ آپ کے نزدیک یہی انصاف کا معیار ہے کہ تحریری گفتگو مجھ سے ہے اور زبانی گفتگو کے لیے آپ بڑے بڑے عالموں کی ضرورت محسوس کررہے ہیں۔ آپ عمر میں مجھ سے بڑے ہیں اور میں یہ اختیار آپ کو دیتا ہوں کہ مسئلہ نزاع کاتعین اور جگہ کا تعین کرلیں اور میں بذات خود آپ کی خاصی خدمت کروں گا۔ اورتحریری طور پرتو یہ خدمت سرانجام دے ہی رہا ہوں۔ آپ ذرا جراءت کرکے تو دیکھئے۔ لیکن اگر اسی طرح آپ نے ٹالنے کی کوشش
Flag Counter