Maktaba Wahhabi

267 - 896
جناب قاضی صاحب کے محترم ومکرم چچا قاضی شمس الدین صاحب دیوبندی حنفی رحمۃ اللہ علیہ وغیرہم بھی آٹھ رکعت کو پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی خود اداکردہ صلواۃ تراویح قرار دے چکے ہیں۔ 7۔ آٹھ رکعت کا مسئلہ آج سے96 برس پہلے شروع نہیں ہوا۔ بلکہ آٹھ رکعت نمازتراویح پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں پڑھی اور پڑھائی گئی۔ پھر حضرت عمرفاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بھی آٹھ رکعت اور بمعہ وتر گیارہ رکعت پڑھانے کا حکم دیا تھا۔ تو آٹھ رکعت نماز تراویح کو معرض وجود میں آئے ہوئے آج چودھویں صدی گذر رہی ہے۔ 8۔ آٹھ رکعت نماز تراویح سنت نبویہ ہونے کا فتویٰ دینے کی ابتدا حضرت مولانا حافظ محمد حسین صاحب بٹالوی رحمۃ اللہ علیہ نے نہیں کی بلکہ ان سے پہلے امام بن ہمام رحمۃ اللہ علیہ اور اہل رائے کےدیگر بزرگ بھی آٹھ رکعت سنت نبویہ ہونے کے فتاویٰ دے چکے ہیں۔
Flag Counter