Maktaba Wahhabi

249 - 896
تیسری روایت: (عن يحيى بن سعيد : ( أَنَّ عُمَرَ بنَ الخَطَّابِ أَمَرَ رَجُلا يُصَلِّي بِهِم عِشرِينَ رَكعَةً) (مصنف ابن ابی شیبہ) ”یحیٰ بن سعید سے روایت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک شخص کو بیس رکعت پڑھانے کا حکم دیا۔ “ الجواب: 1۔ یحییٰ بن سعید کی سیدنا حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ملاقات نہیں ہوئی۔ چنانچہ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: يحييٰ بن سعيد بن قيس الأنصاري المدني أبوسعيد القاضي ثقة ثَبَت مِنَ الْخَامِسَةِ.......الخ (تقریب صفحہ نمبر 391) ”یحییٰ بن سعید بن قیس انصاری مدنی ثقہ اور ثبت اورطبقہ خامسہ سے ہے۔ “ حضرت حافظ صاحب مقدمہ تقریب میں طبقہ خامسہ کو یوں بیان فرماتے ہیں: (الْخَامِسَةِ الطبقة الصُّغْرٰي منهم الذين رأو الواحد والإثنين) ”پانچواں طبقہ تابعین کا طبقہ صغریٰ ہے جس نے صرف ایک دو صحابی کو دیکھا ہو“۔ تو حافظ صاحب نے فرمایا یحییٰ بن سعید طبقہ خامسہ سے ہیں۔ اور طبقہ خامسہ کی یوں وضاحت بیان فرمائی کہ جس نے ایک دوصحابی کو دیکھا ہوتو پتہ چلا کہ طبقہ خامسہ کی حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ملاقات نہیں۔ اوریحییٰ بن سعید بھی چونکہ خامسہ سے ہیں۔ اس لیے ان کی بھی حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ملاقات نہیں ہوئی تو یہ روایت منقطع ہوئی: (يزيد بن رُومان المدني، أبو روح، مولى آل الزُبير: ثقة، من الخامسة، مات سنة ثلاثين، وروايته عن أبي هريرة مُرسَلة) (تقریب صفحہ نمبر 397) ”یزید بن رومان مدنی مولیٰ آل زبیر ثقہ طبقہ خامسہ سے ہے 30ھ؁ میں فوت ہوا اور اس کی روایت حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منقطع ہے۔ “
Flag Counter