Maktaba Wahhabi

243 - 896
رحمۃاللہ علیہ حکم فاروقی (گیارہ رکعت) کو حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا کی حدیث کے موافق قراردیتے ہیں: (وَالْعَدَدُ الْأَوَّلُ مُوَافِقٌ لِحَدِيثِ عَائِشَةَ ) (فتح الباری صفحہ نمبر253 جلدنمبر4) ”اور پہلا عدد(گیارہ رکعت)حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا کی حدیث کے موافق ہے۔ “ تو حضرت سائب بن یزید کی متصل اور باتفاق محدثین حدیث سے ثابت ہوا کہ سیدنا حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نےامام تراویح حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کورمضان میں گیارہ رکعت نمازپڑھانے کاحکم دیا تھا۔ تو خلیفہ ثانی سیدنا حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سنت بھی گیارہ رکعت ہوئی۔ بیس رکعت اُن کی سنت نہیں ہے۔ قاضی صاحب اس حدیث پر اعتراض کرتے ہیں اعتراض اور اس کے جوابات ملاحظہ کیجئے۔ قاضی صاحب کا اعتراض: فرماتے ہیں”اس حدیث میں گیارہ رکعت محمد بن یوسف کا وہم ہے۔ نیز بعض نے محمد بن یوسف سے تیرہ اور اکیس رکعت کو بھی نقل کیا ہے۔ تو بوجہ اختلاف یہ حدیث ساقط الاعتبار ہوئی۔ “ پہلا جواب: گیارہ رکعت محمد بن یوسف کا وہم قراردینا غلط ہے۔ قاضی صاحب محمد بن یوسف کو گیارہ رکعت کہنےمیں وہم ہونے کی دلیل پیش کریں۔ دوسراجواب: گیارہ رکعت سیدنا حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حکم دیا تھا۔ لیکن تیرہ اور اکیس کا حکم دینا ان سے ثابت نہیں۔ لہٰذا گیارہ والی حدیث میں کوئی اختلاف نہیں۔ تیسرا جواب: گیارہ رکعت اورتیرہ رکعت والی احادیث میں کوئی اختلاف نہیں۔ کیونکہ
Flag Counter