Maktaba Wahhabi

240 - 896
ہوا“یہ چھوٹا منہ اوربڑی بات ہے۔ پہلے تاریخ سےتھوڑی سی واقفیت حاصل کیجئے گا۔ بے چاروں کواتنا معلوم نہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سےآٹھ رکعت نماز تراویح ثابت ہے اوریہ آج سے پونے چودہ سو برس پہلے کا مسئلہ ہے۔ قاضی صاحب پر بھی تھوڑا ساتعجب ہے۔ کہ انہوں نے اپنے حواریوں کی پشت پناہی کرتے ہوئے یہ تو ضرورفرمادیا تھا۔ کہ” رکعات کاعدد کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں“ اور اتنا سوچنے کی زحمت بھی گوارا نہ کی کہ اس سے تو بیس رکعت کی سنت پر بھی پانی پھر جائے گا۔ اَتَّسِعُ الْخَرْقَ عَلَي الرَّاقعِ ؎ آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے لب پہ آسکتا نہیں محوحیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہوجائے گی
Flag Counter