شيبة من حديث ابن عباس: « كَانَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي رَمَضَانَ عِشْرِينَ رَكْعَةً وَالْوِتْرُ
؟ قلت: هذا الحديث رواه ايضا ابوالقاسم البغوي في معجم الصحابة قال حدثنا منصور بن ابي مزاهم حدثنا أبي شيبة عن الحكم عن مقسم عن ابن عباس الحديث و أبي شيبة هو ابراهيم بن عثمان العبسي الكوفي قاضي واسط جدابي بكر بن أبي شيبة كذبه شعبة وضعفه احمد وابن معين والبخاري والنسائي وغيرهم واورده ابن عدي هذا الحديث في الكامل في مناكيره) (عمدۃ القاری صفحہ نمبر 359 جلد نمبر5)
اگرآپ کہیں کہ ابن ابی شیبہ نےحضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث روایت کی ہے کہ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان میں بیس رکعت نماز وترپڑھتے تو میں کہوں گا“ اس حدیث کو ابوقاسم بغوی نے بھی معجم الصحابہ میں روایت کیا ہے وہ فرماتے ہیں ہمیں منصور بن ابی مزاحم نے حدیث سنائی وہ کہتے ہیں۔ ہمیں ابوشیبہ نےحکم سے حدیث سنائی وہ مقسم سے اور وہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے الحدیث اور ابوشیبہ ابوبکر بن ابی شیبہ کا دادا واسط کا قاضی ابراہیم بن عثمان عیسی کوفی ہے۔ جبکہ شعبہ نے کذاب کہا اوراحمد ابن معین بخاری، نسائی دیگرمحدثین نےضعیف کہا اور ابن عدی نے کامل میں اس کی اس حدیث کو اس کی منکر روایات میں ذکر کیا ہے۔
علامہ بدر الدین عینی رحمۃ اللہ علیہ حنفی حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا کی حدیث کہ ”آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم رمضان وغیر رمضان میں گیارہ رکعت پر اضافہ نہیں فرماتے تھے“ پر ایک سوال کرتے ہیں۔ کہ”حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث میں تو آتاہے کہ آپ رمضان میں بیس رکعت پڑھتے۔ “ پھر خود ہی اس کا جواب دیتے ہیں کہ“ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یہ حدیث ضعیف ومنکر ہے۔ اس لیے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا کی حدیث رمضان وغیر رمضان میں گیارہ رکعت سے اضافہ کی نفی میں محکم ہے۔
|