تھا۔ لہٰذا آپ یہ نہیں کہہ سکتے۔ کہ اُنہوں نے میرے رقعہ کو شائع کیوں نہیں کیا۔ اگرکچھ کہنا ہوتو اپنے آپ کو ہی کہہ لیجئے۔ کیونکہ جواب دیرسے بھیجنے والے تو آپ ہی ہیں۔ ہمارا اس میں کیاقصور؟البتہ مزے کی بات تو یہ ہے کہ آپ نے جب پانچویں تحریر کاجواب نہ دیاتو بندہ نے کئی دن کی انتظار کے بعدیہی سمجھا کہ قاضی صاحب تو بالکل خاموش ہوگئے ہیں۔ چنانچہ آپ کو چھٹی تحریر بھیج دی گئی۔ لیکن وہ پڑھ کر بھی آپ ٹس سے مس نہ ہوئے۔ تو بندہ نے پھر ”جواب ندارد“ توکہنا ہی تھا۔ ادھرلوگ مجبور کرنے لگے کہ اس تحریری گفتگو کو ہم تک بھی پہنچنا چاہیے۔
لہٰذا جماعت نے فیصلہ کیا کہ اسے شائع کردیا جائے۔ حضور !آپ کا رقعہ پمفلٹ کی چھپائی کے دو یوم بعد موصول ہوا۔ وگرنہ خیانت والی کوئی بات نہیں۔ آپ گھبرائیں نہیں، ہم اسے دوسرے ایڈیشن میں شائع کردیں گے۔
ان شاء اللہ۔
فقط والسلام
عبدالمنان بن عبدالحق نور پوری
|