Maktaba Wahhabi

192 - 896
مولانا[1]دل میں آپ لوگوں کے لیے درد موجود ہے آپ سنجیدگی سے خلوت میں سوچیں۔ میرا نظریہ صرف اور صرف یہ ہے۔ شاید کہ تیرے دل میں اتر جائے میری بات (عبدالمنان بن عبدالحق نور پوری) نوٹ: حافظ عبدالمنان صاحب کے پانچویں اور چھٹے دو رقعوں کے جواب میں قاضی صاحب کا یہ پانچواں رقعہ موصول ہوا۔ 5۔ قاضی صاحب: جناب مولوی صاحب وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ آپ کی طرف سے ایک رقعہ موصول ہوا تھا۔ جس میں آپ نے میری دیانت اخلاق اور تہذیب پر رکیک حملے کئے۔ جن کا قطعاً آپ کو حق نہ پہنچتا تھا۔ اس تحریر کو ناقابل برداشت پاتے ہوئے آپ کے پاس زبانی جواب لے کر یہاں سے چند دوست گئے اور آپ سے مطالبہ کیا کہ بجائے تحریری گفتگو کے زبانی گفتگو ہونی چاہیے اور وہ آپ کی جماعت کے کسی ذمہ دار عالم کے ساتھ ہونی چاہیے۔ آپ تحریر کردیں تو کام آگے بڑھے لیکن آپ کو سلامتی اس میں نظر آئی کہ اب بات کو یہاں ختم کردینا چاہیے اور یہ آپ کا زبانی اقرارمسجد میں ہوا۔ کہ ہم مناظرہ کے لیے تیار ہیں نہ تحریر کو جاری رکھیں گے مجھے معلوم ہوا کہ اس وقت آپ کی حالت بہت ہی قابل رحم ہو چکی تھی۔ اور آپ یہ تحریر فرما رہے ہیں”لیکن جواب ندارد“کیا خوب !جو آپ پر بیتی وہ بھی یاد نہ رہی پھر آپ کا یہ رقعہ پہنچا اس میں بھی آپ نے”آپ کی اخلاقی گراوٹ“کا لفظ چست کردیا ہے جو قطعاً اہل علم کی شان کے خلاف ہے اور ہوا صرف اس پر کہ میں نے مسودہ تیار کرانے کی بات کہہ دی تھی، جس کی حقیقت یہ ہے کہ آپ
Flag Counter