Maktaba Wahhabi

178 - 896
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم تحریری گفتگو مابین حضرت مولانا حافظ قاضی عصمت اللہ صاحب دیوبندی حنفی خطیب جامع قلعہ دیدار سنگھ۔ ضلع گوجرانوالہ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ و۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ حضرت مولانا عبدالمنان بن عبدالحق صاحب خطیب جامع مسجد اہل حدیث نور پورمدرس جامعہ شرعیہ مدینۃ العلم۔ گوجرانولہ 1۔ حافظ عبدالمنان صاحب نبی علیہ السلام وصحابہ کرام رضی اللہ عنھم تراویح آٹھ رکعت پڑھتے تھے۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں: (مَا كَانَ رَسولُ اللّٰهِ صلَّى اللّٰهُ عليه وسلَّم يَزِيدُ فِي رَمَضَانَ وَلاَ فِي غَيْرِهِ عَلَى إِحْدَى عَشْرَةَ رَكْعَةً) (متفق علیہ) اور صحابہ کرام رضی اللہ عنھم تمام کے تمام نبی علیہ السلام کے متبع تھے۔ (عبدالمنان بن عبدالحق بقلم خود) 1۔ قاضی صاحب: الجواب واللّٰہ الموفق للصواب:پشت کاغذ پر جو روایت درج کی گئی ہے۔ اس میں رمضان کا لفظ تصریح کرتاہے۔ کہ یہ وہ نماز ہے جو غیر رمضان میں بھی ادا ہوتی ہے۔ اورہر مسلمان جانتا ہے کہ غیر رمضان میں تراویح نہیں ہوتیں تو اس روایت میں نمازتراویح کاذکر نہ ہوا۔ اورحضرت سائب بن یزید سے روایت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں صحابہ کرام رضی اللہ عنھم بیس رکعت نمازپڑھا کرتے تھے۔ اوروتر پڑھتے تھے۔ اور یہ روایت سنن کبریٰ بیہقی میں بسندصحیح موجود ہے۔ اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان
Flag Counter